امریکی ڈالر مزید سستا

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل امریکی ڈالر کی قیمت میں تنزلی آنے لگی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 35.12 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تنزلی آنے لگی، امریکی کرنسی کی قدر 40 پیسے گراوٹ کے بعد 176 روپے 63 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 23 پیسے ہو گئی ہے


دوسری طرف اُتار چڑھاؤ کے بعد 35.12 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45916.25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.08 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 12 کروڑ 53 لاکھ 11 ہزار 623 شیئرز کا لین دین ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں