شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے گھر منت کو نامعلوم شخص کی جانب سے بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار شخص عادی مجرم ہے، وہ ماضی میں بھی سی ایم ہیلپ لائن اور ڈائل 100 پر نشے کی حالت میں جعلی کالیں کرچکا ہے جبکہ اداکار کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے پیچھے بھی کوئی وجہ نہیں تھی بلکہ اس شخص نے نشے کی ہی حالت میں ایسی حرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں