نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو اننگز اور 117 رنز سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ: (راٸل نیوز) دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو اننگز اور 117 رنز سے شکست دے دی۔ پہلی اننگز میں شاندار ڈبل سنچری بنانے والے ٹام لیتھم مین آف دی میچ قرار دیئے گئے۔
کرائسٹ چرچ میں کیوی بولرز کے آگے بنگالی بلے بازوں کی ایک نہ چل سکی۔ پہلی اننگز میں 126 رنز پر آل آؤٹ ہو کر فالوآن کا شکار ہونے والی ٹیم بنگلا دیش دوسری اننگز میں 278 رنز بناسکی۔

نیوزی لینڈ نے ٹام لیتھم کے 252 اور ڈیون کونوے کے 109 رنز کی مدد سے پہلی اننگز میں 521 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں