اراکین پنجاب اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافے کی قرار داد منظور

لاہور:(رائل نیوز)مہنگائی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اراکین بھی بول اٹھے اور الاؤنسز میں اضافے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کی طرف سے ارکین اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافے کی قرار پیش کی گئی جس میں راحیلہ خادم کی جانب سے کہا گیا کہ اراکین اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافہ کیا جائے ،مہنگائی کی وجہ سے گھریلو معاملات صحیح نہیں چل رہے اس لیے الاؤنس بڑھا جائے ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے اس موقع پر کہا کہ پی آئی اے کے کرائے تین سے چار گُنا پڑھ چکے ہیں،وزیر قانون فوری طور پر فنانس ڈویژن بات کریں اور اراکین کے الاؤنس میں اضاف کرایا جائے۔
بعدازاں پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں