لاہور:تقسیم کے وقت بچھڑے دوستوں کی کرتار پور میں 74 سال بعد ملاقات

لاہور: برصغیر کی تقسیم کے وقت بچھڑے ہوئے دو دستوں کی کرتارپور میں 74 سال بعد ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں ایک دونوں کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 1947ء میں تقسیم کے دوران سردار گوپال سنگھ اور محمد بشیر ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے مگر سرحدوں کے بننے کے باوجود ان کی دوستی پر کوئی آنچ نہیں آئی۔ 74 سال بعد جب 94 سال کے گوپال سنگھ اور 91 سال کے بشیر ملے تو دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر پھوٹ پھوٹ رونے لگے ۔سوشل میڈیا پر دونوں کی دوستی کے قصے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں بھارت سے جب گوپال سنگھ کرتار پور صاحب کی زیارت کرنے کیلئے پہنچے تو وہاں انکی ملاقات اپنے بچھڑے ہوئے دوست بشیر سے ہوگئی، جو پاکستان کے نارووال میں رہتے ہیں ۔ دونوں جب چھوٹے تھے تو ساتھ میں یہاں زیارت کرنے جاتے تھے اور چائے ناشتہ کرتے تھے ۔

ایک شخص نے سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر دونوں کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مذہب اور تیرتھ یاترا سے الگ دل کو چھو لینے والی کہانی کرتار پور صاحب کی ہے ۔

یاد رہے کہ کرتار پور بدھ کو پھر سے کھول دیا گیا گیا۔ اس سے پہلے کرتار پور صاحب گرودوارہ کی تیرتھ یاترا گزشتہ سال مارچ میں کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں