سندھ میں جمہوریت خطرے میں پڑ گئی

کراچی: (رائل نیوز) حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے غیر جمہوری رویئے کی وجہ سے جمہوریت خطرے میں پڑ گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیر اعظم اور صدر پاکستان کو خط ارسال کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ سندھ میں تمام جمہوری اصولوں اور جمہوری اقدار کو پامال کیا جاتا ہے، سندھ اسمبلی کی کارروائی یک طرفہ چلائی جاتی ہے۔خط میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ کئی ماہ سے اپوزیشن لیڈر کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں دی گئی، جمہوری نظام میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو قائمہ کمیٹیوں میں نمائندگی دی جاتی تھی، سندھ میں ان روایات کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں