کورونا کے وار میں مسلسل کمی

اسلام آباد:کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 677 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 860 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 350 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 638، سندھ میں 4 لاکھ 74 ہزار 573، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 720، بلوچستان میں 33 ہزار 456، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 410، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 525 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 538 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں