نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور:ٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹٓاس ہوا جس میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلش کپتان اوئن مورگن کو بیٹنگ لائن میں ڈیوڈ مالان، معین علی، جوز بٹلر پر ناز ہے جبکہ کیویز کو ڈیرل مچل، مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن پر بھروسہ ہے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں