انگلش ٹیم سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ 101 رنز کی فتح گر اننگز کھیلے والے جوز بٹلر مرد میدان قرار پائے۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ میں سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین گروپ 1کا میچ کھیلا گیا جس میں آئی لینڈرز نے ٹاس جیت کر برطانوی ٹیم کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے ایوئن مورگن قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم کے داسن شناکا کپتانی کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں