ڈالر مزید سستا

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپیہ کی مسلسل بحالی کا سلسلہ جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے ملنے والی اربوں ڈالر کی امداد اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے ممکنہ طور پر کامیاب معاہدے کی اطلاعات کے بعد مسلسل گراوٹ میں جانے والا روپیہ بحالی کی طرف گامزن ہے۔ گزشتہ چار کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں تقریباً تین روپے گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قیمت 171 روپے 65 پیسے سے کم ہو کر 171 روپے 29 پیسے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں