امریکا میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 3 افراد ہلاک

واشنگٹن: (راٸل نیوز) امریکا میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔
امریکی ریاست مونٹانا میں ٹرین کی سات بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کی جگہ پر درجنوں ورکرز نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور پھنسے ہوئے تمام مسافروں کو نکال لیا گیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
ٹرین میں عملے کے 16 اور 146 مسافر سوار تھے، سیٹل شہر سے شکاگو جانے والی ٹرین دس بوگیوں اور دو انجن پر مشتمل تھی، حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں