اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے فنڈ جمع کرنیکی ہدایت

September 6, 2010 by: admin

صدر آصف علی زرداری نے مالیاتی اور سرمایہ کار اداروں کو اسٹاک ایکسچینج اور لانگ ٹرم بانڈ کے ذریعہ فنڈ جمع کرنے اور سیلاب سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہدایت کی ہے۔بلاول ہاؤس کراچی میں مالیاتی اور سرمایہ کار اداروں کے اجلاس میں صدر نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے فنڈ حاصل کیا جاسکتاہے جو پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ میں تباہ ہونے والے سڑکوں، پلوں اور تعلیمی منصوبوں پر خرچ کیا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری، پاک برونائی ، پاک کویت ،پاک لیبیا ہولڈنگ، پاک امان، پاک چائنا اور سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنیوں کے سربراہ بھی موجود تھے۔ صدر نے مالیاتی اداروں کو لانگ ٹرم بانڈ جاری کرنے کی ہدایت کی جس کے لئے تمام بنکوں میں خصوصی کاونٹر قائم کئے جائیں گے۔حاصل شدہ رقم انفراسٹریکچر کی تعمیر پر خرچ ہوگی ۔ میڈیا کو بریفنگ میں پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب نے کہا کہ بانڈ سے حاصل ہونے والی کثیر رقم سے بنیادی ڈھانچے کی ازسرنو تعمیر ہوگی۔ صدر نے مالیاتی اداروں کو مائیکرو فنانسنگ اسکیمیں شروع کرنے اور تباہ ہونے والے چودہ لاکھ مکانات کی تعمیر کے لئے ٹاسک فورس بنانے کی بھی ہدایت کی۔ صدر کی ہدایت پر مالیاتی اداروں کے سربراہ آئندہ دو ہفتوں میں اپنا اجلاس طلب کرکے حتمی منصوبہ تیار کریں جسے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

Filed under: National News

Comments are closed.