Home / Latest News / Sindh election campaign reached its peak
Sindh election campaign reached its peak

Sindh election campaign reached its peak

عمر کوٹ : پی ٹی آئی کپتان نے آصف زرداری، بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لیڈر بیٹھے بیٹھے نہیں بنتا جدوجہد کرنی پڑتی ہے، عوام کو لوٹ کر لندن اور دبئی میں جائیداد بنانے والے عوام پر ہی ظلم کرتے ہیں، ظالم وڈیرے سب سے زیادہ بزدل ہیں۔ عمران خان نے 29 دسمبر کو شوکت خانم اسپتال کے افتتاح کا اعلان کردیا۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی مہم عروج پر پہنچ گئیِ، گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مٹھی میں دیوالی کی تقریب کے دوران نواز شریف اور عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے آج حساب برابر کردیا۔ عمر کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بولے کہ کاغذ پر لکھی تقریریں پڑھنے سے کوئی لیڈر نہیں بن سکتا، اس کیلئے جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔پی ٹی آئی کپتان بولے کہ پی پی چیئرمین جس طرح کی تقریریں کررہے ہیں وہ جمہوریت میں نہیں آمریت میں ہوتی ہیں، بلاول بیٹے آپ ایسی تقریریں نہ کریں، میرے پاس آئیں میں آپ کو سبق سکھاؤں گا، ظالم کا مقابلہ کرکے بڑا لیڈر بنا جاتا ہے، انسان کے سامنے جھکنے پر غیرت ختم ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو لوٹ کر لندن، دبئی میں جائیداد بنانے والے آپ پر ہی ظلم کرتے ہیں، سندھ کے لوگ غلام کررہے ہیں، سب کو مل کر سندھ کو آزاد کرانا ہوگا، انصاف کیلئے نہ لڑنے والا شخص انسان نہیں جانور ہوتا ہے، ظالم وڈیرے سب سے زیادہ بزدل ہیں، وہ اکیلئے عوام میں جانے پر خوفزدہ ہوتے ہیں۔عمران خان کہتے ہیں کہ  خوف پر قابو پاکر ہی انسان بڑا بن سکتا ہے، بزدل انسان بڑا آدمی نہیں کرسکتا، اللہ نے آسمان پر اڑنے کیلئے پر دیے ہیں تو رینگنا کیوں؟۔ عمران خان نے 29 دسمبر کو شوکت خانم کینسر اسپتال کے افتتاح کا بھی اعلان کردیا۔

About Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top