Home / Latest News / MQM chief Altaf Hussain issued non-bailable warrants
MQM chief Altaf Hussain issued non-bailable warrants

MQM chief Altaf Hussain issued non-bailable warrants

 انسداددہشتگردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے ہیں اور پولیس کو حکم دیاہے کہ 20اگست کو ملزم کو گرفتار کرکے پیش کیاجائے ۔ 
تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان کو منظور کرلیا اور وارنٹ جاری کردیئے ۔یادرہے کہ رینجرز حکام کو دھمکیاں دینے کے الزام میں الطاف حسین کے خلاف رینجرز کے کرنل طاہرکی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج ہے ۔ 
دوسری طرف سرگودھا کے سیٹیلائٹ ٹاﺅن تھانے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ عدالتی حکم پردفعہ 121,122,123,153کے تحت درج کیا گیاہے۔

MQM chief Altaf Hussain issued non-bailable warrants

About Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top