Home / Latest News / Monsoon rains in most parts of the country, Meteorological Department
Monsoon rains in most parts of the country, Meteorological Department

Monsoon rains in most parts of the country, Meteorological Department

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں مون سون بارشوں میں وقفے کی پیشنگوئی کردی ہے جبکہ کم شدت کے ساتھ بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں پر بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔تین روز کے بعد ملک کے بالائی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں ہوں گی ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کامکان ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب،ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بہاولپور، پشاور، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش مری 25، خضدار 12، گڑھی دوپٹہ 10، قصور 09، راولاکوٹ، کوٹلی 08، گوجرانوالہ، لسبیلا، منگلا، مظفر آباد، پاراچنار، سکردو 05، لاہور 03، منڈی بہاؤالدین، جہلم 02، ایبٹ آباد، سیالکوٹ، دروش 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین 43، دادو اور سکھر میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Monsoon rains in most parts of the country, Meteorological Department : Royal news

About Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top