پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور: (رائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں تاجر نعیم میر کی لانگ مارچ روکنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت جسٹس جواد حسن نے کی۔
عدالت عالیہ نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو 7 روز میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ روکنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں