فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: ( رائل نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پر امن دھرنے کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرادی۔
درخواست کے مطابق پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کے قریب پر امن دھرنا دے گی، 26 نومبر دھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے، سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کریں گے۔
اس حوالے سے درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتظامیہ سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں