بھارت ہو یا انگلینڈ، ہماری نظریں فائنل پر جمی ہیں

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد ہم لمحے کو انجوائے کر رہے ہیں، معلوم نہیں فائنل میں بھارت یا انگلینڈ کیساتھ سامنا ہو گا لیکن ہماری توجہ فائنل پر ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ جیتنے کے بعد بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے بہت اچھا کھیلا۔ شائقین کی بہت بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی، جن کے مشکور ہیں، ایسا لگ رہا تھا جیسے ہم گھر پر کھیل رہے ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے اچھی باؤلنگ کی، پھر شاداب خان اور محمد نواز نے زبردست باؤلنگ کی۔ رضوان اور میں نے فیصلہ کیا تھا کہ پہلے 6 اوورز میں جارحانہ کھیلنا ہے۔ بعد میں سب نے رنز کا اضافہ کیا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ حارث نوجوان کھلاڑی ہیں اور اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ ہم اس لمحے کو انجوائے کر رہے ہیں، ہمیں نہیں معلوم فائنل میں ہمارا سامنا کس ٹیم سے ہوگا۔ بھارت ہو یا انگلینڈ ہماری توجہ اب فائنل پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں