شوبز شخصیات کی عمران پر حملے کی شدید مذمت

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شوبز شخصیات کی جانب سے بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وزیرآباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس سے سابق وزیراعظم، سینیٹر فیصل جاوید اور پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے۔
اس واقعہ کے بعد شوبز کی شخصیات نے بھی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور پی ٹی آئی چیئرمین کو زیادہ نقصان نہ پہنچنے پر شکرانے بھی ادا کیے۔

اداکارہ ارمینہ خان نے واقعے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ کرنے والے افراد کو بے وقوف بھی قرار دیا۔

اداکار ارسلان نصیر نے واقعے کو عمران خان کو قتل کرنے کی سازش اور کوشش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین فائرنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم سمیت فائرنگ سے زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

ماڈل و ٹک ٹاکر اقصیٰ کینجھر جمالی نے بھی سابق وزیر اعظم کے کنٹینر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں