Home / Daily News / computer hacked company
computer hacked company

computer hacked company

روم:چوروں کو مور پڑنے کا پنجابی محاورہ تو آپ نے سن رکھا تھا، شاید یہ محاورہ اٹلی کی اسی کمپنی کے لیے بنایا گیا تھا۔ اٹلی کی یہ کمپنی دنیا کے کئی ممالک کو ویب سائٹس اور اکاؤنٹس ہیک کرنے کے لیے سافٹ ویئرز بنا کر دیتی تھی، ہیکرز کے ایک گروپ نے خود اسی کمپنی کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے۔ ہیکرز نے کمپنی کی دستاویزات چرا کر آن لائن پوسٹ کر دی ہیں۔
اٹلی کے شہر میلن کی یہ کمپنی ہیکنگ اور شہریوں کی جاسوسی کرنے والے سافٹ ویئر بناتی تھی جن سے نہ صرف کمپیوٹرز بلکہ موبائل فونز کی بھی نگرانی کی جا سکتی ہے۔ کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات قانونی طریقے سے فروخت کرتے ہیں تاکہ ان کے خریدار ممالک کے قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں استعمال کرسکیں۔ ہیکرز نے کمپنی کا 400جی بی ڈیٹا چوری کیا۔کمپنی کی ویب سائٹ پر حملہ کرنے والے ہیکرز کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ہیکرز نے کمپنی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا اور چوری کیا گیا ڈیٹا ایک فائل کی شکل میں انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا اور کمپنی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسے ٹویٹ کر دیا۔
ان دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ مصر، ایتھوپیا، مراکو، نائیجیریا، سوڈان چلی، کولمبیا، میکسیکو، پاناما، امریکہ، آذربائیجان، قازقستان، ملائیشیا، منگولیا، سنگاپور، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، ازبکستان، ویت نام، آسٹریلیا، سائپرس، چیک ری پبلک، جرمنی، ہنگری، اٹلی، لکسمبرگ، پولینڈ، روس، سپین، سوئٹزرلینڈ، بحرین، اومان، سعودی عرب ، دبئی اور دیگر ممالک اس سے جاسوسی کے سافٹ ویئر خریدتے تھے

computer hacked company
Hard to Saudi Arabia and the United Emirates

About Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top