پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ قرار دے دیا

اسلام آباد: (راٸل نیوز) شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت نہیں بڑھی، آٹا ، چینی، دوائی، سبزی کی قیمت بڑھی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے سے زائد اضافہ جھوٹی اور کرپٹ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے، حکومت کے خاتمے تک مہنگائی کا ظلم ختم نہیں ہوگا، عوام کو ظالم حکومت کے خلاف باہر نکلنا ہوگا، عوام کو مہنگائی کی سزا دینے والی حکومت سے نجات دلا کر ریلیف دیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں نہیں حکومت نے ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیا گیا ہے، پٹرول کی قیمت نہیں بڑھی، عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی، سبزی دال گھی کی قیمت بڑھی ہے، عمران نیازی کے ہر فیصلہ سے مہنگائی بڑھتی ہے اور عوام کی تکلیف میں مزید اضافہ ہوتا ہے، پونے چار سال میں اس حکومت نے صرف مہنگائی بڑھائی ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی سفید پوشی کی چادر چھیننے پر تلی ہوئی ہے، 46 روپے لیٹر پٹرول دینے کی تقریریں کرنے والے آج ایک ہی دن میں 12 روپے لیٹر اضافے کی منظوری دیتے ہیں، عمران نیازی کے نئے پاکستان میں غریب کی کوئی جگہ نہیں، صرف مافیا اور کارٹلز کی جیبیں بھری جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں