افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ٹل گیا

کابل: (راٸل نیوز) افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں جنگ کا خطرہ ٹل گیا اور سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان سے لڑائی کا ارادہ ترک کردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق احمد مسعود لڑنا نہیں چاہتے، پنجشیر ویلی سے ایک وفد نے سابق صدر حامد کرزئی اورعبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے، وفد نے دونوں رہنماؤں کےسامنے امن فارمولا رکھا۔
اس سےقبل حقانی گروپ کے رہنما خلیل الرحمان حقانی نے کابل میں ایک اجلاس کے دوران کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ احمد مسعود نے فون پر طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں