اوآئی سی کا آج ہنگامی اجلاس

جدہ: (راٸل نیوز) او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں افغانستان کی صورتحال پرغور ہوگا، اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔
افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے آج جدہ جنرل سیکریٹریٹ میں ہنگامی اجلاس کا انعقاد کرے گی۔ بیان کے مطابق او آئی سی میں مستقل مندوبین کی سطح پر ہونے والا اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر بلایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں