تیسری شادی پر پہلی بیوی نے شوہر کی میرج ہال میں پٹائی کر دی

گوجرانوالا: (رائل نیوز) گوجرانوالا میں تیسری شادی پر پہلی بیوی اپنے بھائیوں اورعزیز و اقارب کے ساتھ میرج ہال میں انٹری دے دی اور شوہر کی پٹائی کردی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا میں تیسری شادی پر پہلی بیوی اپنے بھائیوں اورعزیز و اقارب کے ساتھ میرج ہال میں انٹری دے دی اور شوہر کی پٹائی کردی۔بیوی کی انٹری کے بعد میرج ہال میدان جنگ بن گیا۔ ایک دوسرے پر لاتوں مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
لاتوں مکوں سے دل نہ بھرا تو کرسیاں بھی چلا دی گئیں، میرج ہال دو سے تین گھنٹے میدان جنگ بنا رہا، پولیس روایتی تاخیر سے پہنچی۔ لڑائی جھگڑے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں