مونس الہیٰ نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: (رائل نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری مونس الہیٰ نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت نے ان سے حلف لیا۔
خیال رہے کہ چودھری مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا تھا۔مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری مونس الہیٰ کو آبی وسائل کی اہم وزارت کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے چودھری مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں