مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری

سرینگر: (رائل نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں فائرنگ سے مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے علاقے چک صادق خان میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، کارروائی میں بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔
مظاہروں کے خوف سے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی، غاصب فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں