فردوس عاشق اعوان کا معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونےکا فیصلہ

لاہور: (رائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایک پریس کانفرنس میں اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میرے حلقے میں دو الیکشن ہو رہے ہیں۔ اس معاملے پر الیکشن کمیشن نے مسلسل مجھے نوٹس بھیجے۔ میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے اپیل کر رہی ہوں کہ مجھے الیکشن میں کھل کر کھیلنے کی اجازت دی جائے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن مہم کے لیے مستعفی ہونے کا کہا ہے لیکن ابھی مجھے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی طرف سے اجازت نہیں ملی۔ میں اپنے حلقے میں سومنات کے مندروں کو پاش، پاش کرنا چاہتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے میں فرنٹ پر آ کر لیڈ کرنا چاہتی ہوں، ایسا نہیں چاہتی کہ الیکشن کمیشن روز مجھے نوٹس جاری کرے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جلسے سے مریم نواز کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں۔ کیونکہ کشمیریوں کی اکثریت بیرون ملک رہتی ہے۔ اوورسیز پاکستانی سمجھتے ہیں کہ (ن) لیگ کا سربراہ جھوٹ بول کر دوائی لینے گیا تھا۔ اشتہاری اور مفرور جماعت کے لیڈر کو کشمیری ووٹ نہیں دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں