پاکستان :ہاکی ٹیم کےسابق کوچ اور اولمپئن نوید عالم انتقال کرگئے

شیخوپورہ(رائل نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اور اولمپئن نوید عالم انتقال کرگئے۔ معروف کھلاڑی کے انتقال کی تصدیق ان کے خاندان کی جانب سے کردی گئی ہے۔
ہاکی کے سابق کوچ نو ید عالم بلڈ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور کچھ روزسے شوکت خانم ہسپتال میں زیر علا ج تھے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سندھ حکومت کی جانب سے سابق کوچ کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں