امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں کام کرنے والا اداکار کے ساتھ کیا ہوا؟

ممبئی (رائل نیوز) ناگ پور ریلوے پولیس نے موبائل چوروں کے چار رکنی گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 14 موبائل فون بر آمد کرلیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزمان میں پریانشو چھتیری بھی شامل ہے جو کہ فٹ بال کا کھلاڑی ہے، اس کے علاوہ وہ امیتابھ بچن کے ساتھ فلم “جھنڈ” میں بھی کام کر چکا ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے پاس تفریح کیلئے پیسے نہیں تھے جس کی وجہ سے اس نے موبائل چوری کرنے شروع کیے۔
انسپکٹر ستیشن جگدا کے مطابق پولیس کو ریلوے سٹیشن پر موبائل چوری کرنے کی وارداتیں کرنے والے اس گروہ کی کئی دنوں سے تلاش تھی۔ گرفتار ملزمان میں پریانشو چھتیری کے ساتھ شبھم جمبھولکر اور ستندر یادیو بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں