انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف نئے ون ڈے سکواڈ کا اعلان

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، بین سٹوکس کپتان ہونگے جبکہ ٹیم میں 9 نئے کھلاڑی شامل ہونگے۔
تفصیل کے مطابق 7 کرکٹرز کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آںے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے 9 نئے کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
سکواڈ میں شامل 9 کھلاڑی انگلینڈ کی جانب سے پہلی بار میدان میں اتریں گے۔ اس ٹیم میں بین سٹوکس کو کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جیک بال، ڈینی برگز، برائیڈن کارس، زیک کرالی، بین ڈکیٹ، لیوس گریگری، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈین لارنس، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان سمیت کریگ اورٹن، میٹ پارکسنز، ڈیوڈ پین، فل سالٹ، جان سمپسن اور جیمز ونس سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ کورونا وبا نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، سات ارکان کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پوری ٹیم کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سات ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ارکان میں کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں