پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس میلے کا انعقاد کل ہو گا

لاہور: پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس میلے کا انعقاد کل ہو گا۔ جس میں ہفتے کے روز ایڈمن بلاک گراونڈ میں کرکٹ میچز ہوں گے۔
سپورٹس میلے میں مختلف شعبوں پر مبنی 6 ٹیمیں کرکٹ میچ میں حصہ لیں گی۔ رجسٹرار آفس کی ٹیم رجسٹرار قلندرز،کنٹرولر آفس کی ٹیم کنٹرولر کنگز ،ٹریڑار آفس کی ٹیم ٹریڑرار سلطان،آئی ٹی آفس کی ٹیم آئی ٹی یونائیٹڈ ،اولڈ کیمپس کی ٹیم اولڈ کیمپس زلمے اورآر او ون، ٹو انجینئنرنگ شعبہ کی ٹیم گلیڈئیٹرز کے نام سے کرکٹ میچ کھیلے گی۔
پنجاب یونیورسٹی میں کھیلوں مقابلے صبح 9:30 سے شام 5 بجے تک جاری رہیں گے۔ سپورٹس میلے کے دوران کرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں