جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کراچی: (رائل نیوز) کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے.
کراچی ٹیسٹ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز ڈین الگر اور ایڈن مارکرم میدان میں اترے کہ 30 کے مجموعے پر مارکرم شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہو گئے، عمران بٹ نے انتہائی خوبصورتی سے کیچ پکڑا۔ ان کے بعد ریسی وینڈر کریز پر آئے تاہم صرف 17 سکور پر رن آوٹ ہو گئے، ڈپلیسی بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے، صرف 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس وقت ڈی کوک، اوپنر الگر کی شراکت داری میں 133 کے مجموعی سکور پر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میں بابراعظم بطورٹیسٹ کپتان پہلی باران ایکشن ہو رہے ہیں، جنوبی افریقہ کی ٹیم 14 سال بعد پاکستان کے میدانوں میں اتری ہے۔ آخری بار جنوبی افریقہ نے اکتوبر 2007 میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریزکھیلی تھی۔
قومی کپتان بابر اعظم کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے، عمران بٹ اورنعمان علی ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں، وکٹ اسپنرز کیلئے سازگار ہے، گیند بریک ہو گا، جنوبی افریقہ بہترین ٹیم ہے، آسان نہیں لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں