ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا کم ترین سکور

ایڈیلیڈ:ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی ٹیم ٹوٹل فیل ہو گئی۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں صرف 36 رنز پر ڈھیر ہو کر کم ترین سکور کا اپنا 46 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ کا تیسرا روز تاریخ ساز بن گیا۔ کینگروز کے سامنے سورما بے بس ہوگئے، کوئی بیٹسمین ڈبل فگر میں نہ جا سکا۔ کوہلی الیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین سکور کا اپنا ہی 46 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ بھارتی ٹیم 1974 میں انگلینڈ کے خلاف 42 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔
یاد رہے ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین ٹوٹل نیوزی لینڈ کا ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم 1955 میں انگلینڈ کے خلاف 26 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں