لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتےکے دوسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں سات پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے باعث امریکی ڈالر 166 روپے کے قریب ٹریڈنگ کر رہا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سات پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 166 روپے 30 پیسے سے کم ہو کر 166 روپے 23 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/JGHEkdZxQm pic.twitter.com/wEvtrdtZ5g
— SBP (@StateBank_Pak) September 22, 2020
یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 47 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے کے بعد امریکی کرنسی 165 روپے 83 پیسے کی سطح سے بڑھ کر 166 روپے 30 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔