نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اور راولپنڈی میں ڈگری پروگرامز میں داخلے جاری

لاہور: نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اور راولپنڈی میں ڈگری پروگرامز میں اوپن میرٹ کوٹہ سیلف فنانس/سیلف سپورٹ سکیم اور مخصوص نشستوں پر داخلے جاری ہیں۔ نیشنل کالج آف آرٹس لاہورمیں ڈگری پروگرامز میں آرکیٹکچر، فائن آرٹس،ڈیزائن (ویژول کمیونکیشن ڈیزائن ، ٹیکسٹائل ڈیزائن، پروڈکٹ ڈیزائن ، سرامک ڈیزائن ) ،میوزیکالوجی، فلم اینڈ ٹی وی اور کلچرل سٹڈیز شامل ہیں جبکہ نیشنل کالج آف آرٹس راولپنڈی میں آرکیٹکچر،فائن آرٹس اورڈیزائن (ویژول کمیونکیشن ڈیزائن ، ٹیکسٹائل ڈیزائن)شامل ہیں۔
ملک بھر سے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد داخلے کے لئے درخواستیں جمع کروا رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ریکارڈ تعداد میں داخلہ کے لئے درخواستیں موصول ہوئیں۔داخلہ کے لئے آنے والے سٹوڈنٹس کی رہنمائی کے لئے خصوصی ڈسک قائم ہے۔
حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق کرونا وائرس سے حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات بھی کئے گئے ہیں جن میں ماسک اورسینیٹائزرکا استعمال اور سوشل ڈسٹنس کوبھی یقینی بنایا گیا ہے۔
این سی اے میں داخلہ کے لئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 21ستمبر2020مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ سے متعلقہ مزید تفصیلات این سی اے کی ویب سائٹ پر www.nca.edu.pk دستیاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں