دونوں ملزمان کی شناخت کر لی گئی

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کیساتھ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے۔ دونوں ملزمان کے نام عابد علی ملہی اور وقار الحسن شاہ کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عابد علی ملہی کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کا پہلے ہی کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔ ملزم کا ڈی این اے 2013 کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوا، خاتون کے لباس سے ڈی این اے میچ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد علی ملہی ضلع بہاولنگر کے علاقے فورٹ عباس کا رہائشی ہے، متاثرہ خاتون کے نمونے کریمنل ڈیٹا بیس سے میچ ہوئے، کریمنل ڈیٹا بیس میں ملزم عابد علی ملہی 2013 سے موجود ہے، ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

دوسری طرف ایک اور اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں پر دوسرے ملزم کی بھی شناخت کر لی گئی ہے، ملزم کا نام وقار الحسن شاہ ہے، دونوں ملزمان عابد علی ملہی اور وقار الحسن شاہ مختلف اضلاع میں ڈکیتی کے دوران زیادتی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس: مرکزی ملزم کی تصویر منظر عام پر آ گئی

مزید برآں لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کیساتھ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کی تصویر منظر عام پر آ گئی ہے۔

پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملزم عابدعلی فورٹ عباس ضلع بہاولنگر کا رہائشی ہے۔ عابد علی کا پروفائل ڈی این اے میچ کرگیا۔

دنیا نیوز نے ملزم کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔ کریمنل ڈیٹا بیس میں عابد علی 2013ء سے موجود ہے، ملزم عابد علی کوتاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی کی جانب سے چھاپے مارےجارہے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ کی زیر صدارت موٹروے واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عثمان بزدار نے کمیٹی کو تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا موٹر وے پولیس کی تعیناتی تک پنجاب پولیس فرائض سرانجام دے گی، دلخراش واقعہ میں ملوث ملزمان سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، پنجاب حکومت اور پوری قوم متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے، متاثرہ خاتون کو فوری انصاف دلانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں