جی سی یونیورسٹی میں طلباءکی کردار سازی کیلئے ٹیٹوریل سسٹم بحال

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلباءکی کردار سازی کیلئے ٹیٹوریل سسٹم بحال،ٹیو ٹرزگروپس میں سماجی و معاشی مسائل پر بحث و مباحثہ کے ساتھ تخلیقی سرگرمیوںکا انعقاد بھی کروائیں گے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے چاروں فیکلٹیز میںپروفیسر بابرعزیز، پروفیسر نعمان سرور قریشی، ڈاکٹر غزالہ یاسمین بٹ اور ڈاکٹر حافظ محمد نعیم کو چیف ٹیوٹرز تعینات کردیا ۔مزید 80اساتذہ کو سینئر ٹیوٹر زاور 80 اساتذہ کو ٹیوٹرز کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ٹیو ٹرز ہفتہ وار اپنے طلباءکے گروپس میں مباحثے، کوئز مقابلے، تخلیقی وتنقیدی گفتگو اور تعلیمی دوروں کا انعقاد کریں گے۔ہر گروپ باری باری درس قرآن کے سیشن میں بھی شرکت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں