سینٹر فار ایکسیلنس اینڈ واٹر ریسورس انجینرنگ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ، سینٹر کے سالانہ بجٹ کی منظوری

ورڈ آف گورنرز نے مالی سال 2019-2020 کیلئے 209 اعشاریہ 90 ملین بجٹ منظور کرلیا
سینٹر میں تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے ، وائس چانسلر
لاہور()یو ای ٹی لاہور کے سینٹر فار ایکسیلنس اینڈ واٹر ریسورس انجینرنگ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سینٹر کا سالانہ بجٹ منظور کرلیا گیا ہے، بورڈ آف گورنرز نے مالی سال 2019 اور 2020 کیلئے 209 اعشاریہ 90 ملین بجٹ منظور کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، چیرمین بورڈ آف گورنرز سی ای ڈبلیو آر ایس ڈاکٹر منصور سرور کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا 71 واں اجلاس ہوا ، ڈین سی ای ڈبلیو آر ای پروفیسر ڈاکٹر نور محمد خان ، ڈین سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن، ڈائریکٹر ریسرچ ینڈ ڈویلپمنٹ ایچ ای سی ڈاکٹر نوشابہ، منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ عثمت اللہ خان اور دیگر شریک ہوئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں