یو ای ٹی کا اعزاز، ماہ نور محمود جیمز او گرے سکالر شپ کیلئے منتخب

لاہور(کامران ساقی)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکی طالبہ نے آئی ای ای ای جیمز او گرے سکالر شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ میکاٹرونکس اینڈ کنٹرول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ ماہ نور محمود سکالر شپ کیلئے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی طالبہ ہیں۔ ایک سال میں پوری دنیا سے گریجوایٹ اور انڈر گریجوایٹ پروگرام کیلئے صرف ایک طالب علم کو سکالر شپ کیلئے منتخب کیا جاتا ہے۔یہ سکالر شپ پروسیس کنٹرول سسٹم انجینئرنگ، پلانٹ آٹومیشن کے لئے دی جاتی ہے۔ دوران تدریس طالب علم کو ایک سال کیلئے 5 ہزار ڈالر ز اور آئی ای ای ای سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔ اس موقع پروائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے ماہ نور محمود کو مبارکبار پیش کی ، چیرمین الیکٹرک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر کے ایم حسن اورانچارچ آئی ای ای ای سٹوڈنٹس سلمان فخر نے بھی طالبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں