علی زیدی نے عزیر بلوچ کے دوست حبیب جان کی ویڈیو جاری کر دی

اسلام آباد: (رائل نیوز) علی زیدی نے حبیب جان کے عزیر بلوچ اور پیپلز پارٹی سے تعلقات پر مبنی ویڈیو جاری کر دی۔ انہوں نے کہا جرم اور سیاست ایک دوسرے کے ساتھ چل پڑے ہیں، حبیب جان نے آصف زرداری اور قادر پٹیل کو بے نقاب کر دیا۔
عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ نے انکشافات پر مبنی ویڈیو میں کہا ہے کہ 2012 کے آپریشن کے بعد پیپلزپارٹی نے عزیر بلوچ سے دوبارہ رابطہ کیا، عزیر بلوچ پھر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی، فریال تالپور عزیز بلوچ کے پاس گئے، آصف زرداری سے عزیر بلوچ کی ملاقات ہوئی تھی۔

حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا حکومت جب خطرے میں آئی تو عزیر بلوچ سے تعلقات ختم ہوئے، وزارت داخلہ رحمان ملک کی صورت میں عزیر بلوچ کے دروازے پر رہتی تھی، اویس مظفر کے آنے سے جھگڑے کی بنیاد شروع ہوئی، ایک گروپ کراچی میں آئی جی سندھ تک کا تبادلہ کرتا تھا، آصف زرداری کی خواہش تھی اویس مظفر لیاری سے الیکشن لڑیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں