کلاسیکل گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کی کلاسیکل گانے پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اداکارہ میرا کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میرا نے تِلے کی کڑھائی والی خوبصورت پیازی رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور ساتھ میں خوبصورت زیورات پہن رکھے ہیں ۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں میرا کسی فیشن شوٹ میں مصروف نظر آ رہی ہیں

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مدھم سی آواز میں کلاسیکل گانا چل رہا ہے اور میرا اس گانے پر خوبصورت انداز میں رقص کر ر ہی ہیں اور ساتھ ہی میں اپنی تیر انداز آنکھوں سے اشارے بھی کر رہی ہیں ۔

اداکارہ میرا کی ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں، میرا کے مداحوں کی جانب سے انہیں اس خوبصورت انداز پر خوب سراہا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں