زندگی مختصر، اسے لڑائی جھگڑوں میں نہ گزاریں

لاہور: (رائل نیوز) اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ زندگی بہت مختصر ہے اس لئے اسے لڑائی جھگڑوں اور الجھنوں میں نہیں گزارنا چا ہئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلم منیر نے مداحوں کیساتھ آن لائن سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جو اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہو جاتے ہیں اور پھر اس تعلق کو ہی ختم کر لیتے ہیں جسے میں اچھا نہیں سمجھتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کرنا چاہئے، مایوسی اور نا امیدی کو اپنے دماغ اور دل میں جگہ نہ بنانے دیں کیونکہ اس سے انسان کے حوصلے ٹوٹتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں