پاکستان سے آنیوالی پروازیں عارضی معطل کرنیکا اعلان

اسلام آباد: (رائل نیوز) متحدہ عرب امارت نے پاکستان سے آنے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یو اے ای جنرل سول ایوی ایشن نے کورونا ٹیسٹ لیبارٹری کے قیام تک آج سے پروازیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پروازیں معطلی کا اقدام پاکستان سے آنے والے مسافروں کی صحت اور سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ائیر پورٹس پر تمام پروازوں بشمول ٹرانزٹ کسی کو وصول نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں