کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر ایک روپیہ سستا

لاہور: (رائل نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر ایک روپیہ سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروبار روز کے دوران عالمی اداروں کی طرف سے پاکستان کو موصول ہونے والی ایک ارب ڈالر کی امداد کے بعد روپیہ بھی تگڑا ہونے لگا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک روپیہ سستا ہو گیا جس کے بعد ایک امریکی کرنسی 167 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری طرف انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 167 روپے 36 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں