ثمن رائے لاہور آرٹس کونسل الحمرا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات

لاہور :ثمن رائے کو لاہور آرٹس کونسل الحمرا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔انھوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم عظیم ثقافتی اقدار کے وارث ہیں جن کا فروغ اولین ترجیح ہوگی، الحمرا کے پلیٹ فارم سے ادب و ثقافت کی ترویج وترقی کے لئے بھر پور وسائل برؤے کا ر لائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس روایات کو فروغ دیا جائے گا جو ہماری تہذیبوں و ثقافت کی اصل پہچان ہیں۔واضح رہے قبل ازاں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے مختلف ادبی و ثقافتی اداروں کے علاوہ متعدد اداروں کی سربراہی کرتے ہوئے اپنی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں