پنجاب کے انجینئرنگ اداروں اور یو ای ٹی لاہورمیں داخلہ کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

لاہور:صوبہ پنجاب کے انجینئرنگ اداروں اور یو ای ٹی لاہور سمیت اسکے سب کیمپسز میں بی ایس سی انجینئرنگ اوربی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں داخلے کیلئے رجسٹریشن میں صرف ایک دن باقی ہے،لاک ڈاؤن میں طلباء و طالبات کی سہولت کے پیش نظر رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔اب طلباء و طالبات 2جون تک یو ای ٹی کے ویب پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کر سکیں گے۔رجسٹریشن کیلئے انٹری ٹیسٹ ٹوکن کی سیل کا عمل بھی جاری و ساری ہے۔طلباء 1200کی ادائیگی پر حبیب بینک کی نامزد برانچوں سے انٹری ٹیسٹ ٹوکن حاصل کریں گے۔امیدواران کی راہنمائی کیلئے مورخہ 6اور 7 جون کو ورچوئل یونیورسٹی کے مختص کردہ امتحانی مراکز میں موک/تجرباتی ٹیسٹ لیا جائے گا۔جبکہ حتمی ٹیسٹ 13 اور 14 جون کو ہوگا۔جبکہنتائج کا اعلان 15 جون کو کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں