‘میرٹ پر شوگر تحقیقات کا حکم اور رپورٹ پبلک کرنا عمران خان کا ہی کریڈٹ ہے’

اسلام آباد: (رائل نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ میرٹ پر شوگر تحقیقات کا حکم دینا اور مکمل ہوتے ہی پبلک کرنا عمران خان ہی کا کریڈٹ ہے، رپورٹ آنے پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ سکتے میں ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے شوگر تحقیقاتی رپورٹ پر اپوزیشن اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا تسلی رکھیں کمیشن کی تمام سفارشات پر بھرپور عمل ہو گا اور سب پھڑے جان گے، 27 ارب کی سبسڈی صرف ن لیگی دور میں دی گئی جس سے آپ کے صاحبزادے مستفید ہوئے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کیا فرزند زرداری کی سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو 9 ارب کی سبسڈی نہیں دی ؟ شہباز شریف صاحب کیا آپ نے اپنے ہونہار اشتہاری فرزند کو سبسڈی نہیں دی تھی، آپ نے ٹیکس کیلئے دکھائی جانیوالی سیلز الگ اور بلیک مارکیٹ والی سیلز الگ دکھائیں، اربوں کی سبسڈی کے باوجود اپنے دور میں آپکو انکوائری کمیشن بنانے کا خیال کیوں نہ آیا ؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں