پاکستان نے امریکہ کو امداد بھجوادی,کیا سامان بھیجا گیااور امریکی وزیر خارجہ نے کیا ردعمل دیا؟ بڑی خبرآگئی

واشنگٹن(رائل نیوز) پاکستان نے امریکہ کو امدادی سامان بھجوا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ پاکستان کی جانب سے امریکا کو ایک لاکھ فیس ماسک اور 25ہزار کور آل بھجوائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امداد کو پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے پر امریکہ پہنچایا گیاجسے امریکہ کے ہنگامی حالات کے حکام نے وصول کیا۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی اس امداد کو خیرسگالی کی علامت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سےایف ای ایم اے کو بھیجی گئی امداد قابل تعریف ہے، سامان میں ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز، اموات ایک ہزار67

امریکی وزارت خارجہ کے بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیا نے بھی پاکستانی امداد پر شکریہ اداکیا ہے۔

خیال رہے امریکہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک بن چکا ہے جہاں اس موذی وائرس کی وجہ سے اب تک ترانوے ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بی بی سی کےمطابق امریکا میں جمعرات کو ایک دن میں تقریباً 23 ہزار نئے متاثرین میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔امریکی ادارہ برائے وبائی امراض کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک دن میں 22860 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں