سنٹرل کنٹریکٹ کا آج اعلان، معاوضوں میں اضافہ متوقع

لاہور: (رائل نیوز) قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آج ہو گا، 20 منتخب پلیئرز میں تینوں فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی اہم ہوں گے۔ کرکٹرز کے معاوضے بڑھانے اور سابق کپتان سرفراز احمد کی تنزلی کا امکان بڑھ گیا۔
سال 2021 کے لیے قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آج کیا جائے گا،، پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور فٹنس کو سامنے رکھتے ہوئے انیس یا بیس پلیئرز کو کنٹریکٹ میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر کھلاڑیوں کے معاوضے کم نہیں کیے جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتانی سے محروم سرفراز احمد کی کیٹگری میں تنزلی کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں