میرا کی کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعا اورحمد بھی پڑھ کر سنائی

لاہور: اداکارہ میرا نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکل گھڑی سے نجات کیلئے دعا کرانے کیساتھ ساتھ حمد بھی پڑھ کرسنائی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا نے نعت خواں جنید جمشید مرحوم کی پڑھی ہوئی حمد ’’میرا دل بدل دے‘‘ سنائی اور اس کی ویڈیو شیئر کر دی۔ نیویارک میں مقیم اداکارہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں احتیاط کے ساتھ ساتھ دعا بھی بہت ضروری ہے۔

اس سے قبل میرا نے ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے لڑنے والے طبی عملے کی بے حد تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر قوم کی خدمت کرنے والوں کو سلام، اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز بہادری نہ دکھاتے تو ہم محفوظ نہ ہوتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں